پشاور (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے ناراض ارکان پارلیمنٹ نے (آج) پیر کو ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس (آج) پیر کو حیات آباد پشاورمیں بریگیڈیئر ریٹائرڈ طاہر کے گھر بلایا گیا ٗ ناراض ارکان کا موقف ہے کہ عمران خان نے متعدد باروقت دینے کے باوجود ملاقات نہیں کی۔ذرائع کے مطابق ناراض ارکان مطالبات منظورنہ کیے جانے پر آئندہ کا لائحہ عمل بنائیں گے۔