ہفتہ‬‮ ، 31 جنوری‬‮ 2026 

بھارتی فوجی ہیڈ کوارٹر حملہ،آئی ایس پی آر کا ردعمل بھی سامنے آگیا،بڑی یقین دہانی کرادی

datetime 18  ستمبر‬‮  2016 |

راولپنڈی(این این آئی) مقبوضہ کشمیر کے اڑی سیکٹر میں بھارتی فوجی ہیڈ کوارٹر پر حملے کے بعد پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا ہے جس میں پاکستان نے بھارت کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کردیا ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ’’آئی ایس پی آر‘‘ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے اڑی سیکٹر میں بھارتی فوجی ہیڈ کوارٹر پر حملے کے بعد پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ملٹری آپریشنز کے درمیان بھارت کی درخواست پر ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ملکوں کی فوج کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان ایل او سی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ، اس کے علاوہ اڑی میں بھارتی فوج کے ہیڈ کوارٹر پر حملے سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔ بات چیت کے دوران ڈی جی ایم اور پاک فوج نے بھارتی الزامات کو قبل از وقت اور بے بنیاد قرار دے دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اپنی سرزمین دہشت گردی کے لئے استعمال نہیں ہونے دے گا،لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری کیاطراف سخت سیکیورٹی انتظامات ہیں جب کہ بھارت واقعے کے حوالے سے قابل عمل معلومات فراہم کرے۔واضح رہے کہ اتوار کی علی الصبح مقبوضہ کشمیر کے قصبے اڑی میں واقع بھارتی فوج کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ ہوا تھا جس میں 17 فوجی ہلاک جبکہ 19 زخمی ہوئے۔

موضوعات:



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…