اسلام آباد (این این آئی) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کی مداخلت کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت آج جوبیج بوئے گا کل وہی فصل کاٹے گا ٗ اڑی حملے میں پاکستان کا کوئی دخل نہیں ٗ پاک بھارت باؤنڈری دونوں طرف بند ہے ٗبھارت حقیقت کو تسلیم کر کے مقبوضہ وادی میں تشدد اور ظلم بند کرے ٗ امن کا راستہ تلاش کیا جائے ٗ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خود ارادیت ملنا چاہیے ٗوزیر اعظم جنرل اسمبلی میں بھرپور طریقے سے مسئلہ کشمیر اٹھائینگے ۔اتوار کو ایک انٹرویو میں وزیر دفاع نے کہاکہ بھارت رویتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کررہاہے بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر میں خونریزی ٗ تشدد کی فصل بو رہے ہیں جو وہ آج بیج بوئیں گے کل اس کی فصل کاٹیں گے انہوں نے کہاکہ کشمیری نو جوانوں ٗ بچوں ٗ عورتوں اوربوڑھوں کو شہید کیا گیا ہے ٗ ایک روز قبل بارہ سال کے بچے کو شہید کیا گیاہے جب آپ اس طرح ظلم ڈھائیں گے تو کشمیری اپنی آزادی کیلئے لڑ ینگے اور لڑرہے ہیں آزادی کیلئے لڑنا ایک انسان کا بنیادی حق ہے وہ اپنے بنیادی حق کیلئے لڑ رہے ہیں اور اپنی جان کا نذرانہ پیش کررہے ہیں ۔ بھارتی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کی مقبوضہ کشمیر میں کوئی مداخلت نہیں ہے بھارت حقیقت سے چشم پوشی کررہا ہے اس وقت مقبوضہ وادی میں آگ لگی ہوئی ہیے ٗبھارتی فورسز پیلٹ گن استعمال کر کے ہزاروں بچوں ٗبچیوں کو نابینا کر چکے ہیں ٗ90سے زائد نوجوانوں کو شہید کر چکے ہیں پھر توقع کریں کے کہ کشمیری نو جوان نسل مزاحمت نہیں کریگی تو یہ حقیقت سے چشم پوشی کررہے ہیں کشمیرتاریخی حقیقت ہے اس کی نفی نہیں کی جاسکتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کا مسئلہ کشمیر کے حوالے سے موقف واضح ہے اور پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل چاہتا ہے وزیر اعظم نواز شریف نیویارک میں ہیں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ اٹھائیں گے ہماری اس وقت مقبوضہ کشمیر میں کوئی مداخلت نہیں ہے کنٹرول لائن دونوں طرف سے بند ہے انہوں نے کہاکہ اگرکشمیری نوجوانوں نے مزاحمت کی ہے تو یہ پاکستان کی کوئی مداخلت نہیں ٗ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی ٗ سفارتی اور اخلاقی حمایت کررہا ہے اور یہ جاری رہے گی ٗ پاکستان کے بیس کروڑ عوام اپنے کشمیری بھائیوں کیلے دعا گو ہیں ہم چاہتے ہیں کشمیریوں کو حق خود ارادیت ملنا چاہیے انہوں نے کہاکہ بھارت حقیقت کو تسلیم کرے ظلم بند کرے اورامن کا راستہ تلاش کریں اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا حق ملنا چاہیے ۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ بھارت کے اپنے سیاستدان مسئلہ کشمیر کے حل پر زور دے رہے ہیں