اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق سفارتکارریاض کھوکھرنے کہاہے کہ بھارت پراعتبارنہیں کیاجاسکتا۔انہوں نے بھارتی الزامات پرتبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ بھارت کاوتیرہ ہے کہ وہ ہربات کاالزام پاکستان پرلگادیتاہے ۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے ریاض کھوکھرنے کہاکہ یہ ہمارے لئے سوچنے کی بات ہے کہ بھارت کے اس الزامات کے بعد بھی پاکستانی حکمرانوں نے سنجیدگی کامظاہرہ نہیں کیا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم ،مشیرخارجہ اوردیگراعلی خارجہ امورکے عہدیدارملک میں موجود نہیں ہیں اورانہوں نے کہاکہ میرے خیال میں دفترخارجہ میں ایک ایڈیشنل سیکرٹری لیول کاافسربھارتی الزامات کاجائزہ لے رہاہے جبکہ انہوں نے کہاکہ میری اطلاعات کے مطابق بھارتی حکومت اوروزرا بہت سنجیدگی سے پاکستان کے خلاف بہت کچھ سوچ رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ بھارت لائن آف کنڑول پرکچھ بھی کرسکتاہے ۔انہوں نے کہاکہ اس وقت صرف پاک فوج ہی ہے جوکہ موجودہ صورتحال میں ملک کی حفاظت کررہی ہےاورجس کی وجہ سے بھارت معاملہ صرف زبانی کلامی اٹھارہاہے اورپاک فوج کی وجہ سے بھارت انتہائی اقدام سے گریزکررہاہے ۔