اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈدیسک) تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے اتوارکے روزپارٹی کے ورکرز کنونشن میں ن لیگ کی طرف سے رائے ونڈمارچ کوروکنے کےلئے ایک ڈنڈابردارگروپ تیارہونے کی بات پرشدید تنقید کانشانہ بنایا۔اس موقع پرعمران خان نے کہاکہ لاہور کے رنگ بازوں سے ڈرایا جارہا ہے، بچپن میں لاہور کے بڑے رنگ باز دیکھے، کہتے تھے ’’کلا ای کافی آں، متھے رنگ دیاں گا‘‘، پرویز مشرف نے نواز شریف کو جب دھکے مار کر واپس بھجوایا، کدھر تھے یہ رنگ باز؟،اس موقع پرانہوں نے اپنی لاہورمیں ہونے والی یادوں پربھی بات کی ۔