پنڈی بھٹیاں (این این آئی) پسند کی شادی نہ ہونے پر نوجوان نے دلبر داشتہ ہو کر خود کو خنجر مار کر شدید زخمی کردیا۔ نواحی گاؤں ٹاہلی گورائیہ کا رہائشی نوجوان ناصر علی بڑے بھائی وارث کی بیوی عروج جس کا نکاح تین ماہ قبل ہوا تھاکو پسند کرتا تھا۔ چند دن قبل ناصر مسماۃ عروج کو میکے سے اغوا کر کے لے گیا‘ لڑکی کے والد نے ناصر کو تسلی دی کہ بیٹی کو لے آؤ میں اس کا نکاح تمہارے ساتھ کر وا دونگا، ناصر لڑکی کو لیکر آیا تو والد نے اپنی بیٹی کا ناصر سے نکاح کرنے سے انکار کر دیا جس پر ناصر نے دلبرداشتہ ہو کر اپنے پیٹ میں خنجر مار دیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔