اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان کوخالی بڑھکیں مارنے سے پرہیزکرنے کامشورہ ،گھرمیں کیاہورہاہے اس کی خبرلیں ،سینئررہنمانے کپتان کوبڑی بات کہہ دی

datetime 18  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے پارلیمانی رہنما سینیٹرمشاہد اللہ خان نے کہاہے کہ کہ عمران خان خالی بڑھکیں مارتے رہتے ہیں، یہ گھر کے اندر گھس بھی جائیں، تب بھی ان کی تسلی نہیں ہوگی۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے مشاہداللہ خان نے عمران خان کی جانب سے رائے ونڈ مارچ کی تاریخ پر ردعمل ہوئے کہاکہ رہنمائوں کاکام مارنانہیں مارنے والے کوبچاناہوتاہے ۔انہوں نے عمران خان پرتنقید کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان خالی بڑھکیں مارتے رہتے ہیں، پچھلے تین سال میں تحریک انصاف نے کوئی مثبت کام نہیں کیا، عمران خان نے لوگوں کے مینڈیٹ کو پیروں تلے کچل دیا۔سینٹرمشاہد اللہ نے تحریک انصاف کے سربراہ کومشورہ دیاکہ کہ عمران خان کو بڑھکیں مارنے سے پرہیز کرنا چاہیے، لوگوں کے گھروں پر جانےکی روایات درست نہیں ہے، پاکستان میں لوگوں کے گھروں پر احتجاج نہیں ہوتا، پچھلے سوا 3 سال سے انہوں نے ایک مثبت کام نہیں کیا، ان کی اپنی جماعت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے،عمران کو چاہئے کہ وہ اپنی پارٹی سنبھالیں۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کواگرعمران خان اپناگھرسمجھتے ہیں تواس کی خبرلیں ان سے توان کے کارکن بھی راضی نہیں ۔ دوسری جانب رائے ونڈ اور اپنے قائد کے بچاؤ کیلئے ن لیگی جیالے بھی میدان میں آگئے ہیں اور پی ٹی آئی کھلاڑیوں کو سبق سکھانے کیلئے ڈنڈا بردار فورس بنانے کا اعلان کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…