اسلام آباد ۔(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف یوتھ ونگ کے کارکنوں نے بنی گالا میں مرکزی جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین اور ترجمان نعیم الحق کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔اتوار کو تحریک انصاف یوتھ ونگ لاہور کے کارکنوں نے پارٹی کے کور کمیٹی کے اجلاس کے دوران بنی گالا پہنچ کر احتجاج کیا، کارکنان نے الزام لگایا کہ جہانگیر ترین اور نعیم الحق نے بلاجواز یوتھ ونگ اور خواتین ونگز کی تنظیموں کو تحلیل کیا،یہ کارکنان پارٹی کے چئیرمین عمران خان سے ان تنظیموں کی بحالی کا مطالبہ کر رہے تھے۔بعدازاں عمران خان کے ورکرز کنونشن سے خطاب کے آغاز پر بھی شدید بدنظمی کا مظاہرہ دیکھنے کو ملا، عمران خان خطاب کے لئے آئے تو کارکنوں کے درمیان دھکم پیل اور ہاتھا پائی کی وجہ سے عمران خان ڈائس چھوڑ گئے اورڈائس چھوڑنے کے بعد عمران خان کنونشن کرانے والی پارٹی انتظامیہ پربرس پڑے جس کے بعد عمران خان نے دوبارہ آکرکارکنوں سے خطاب کیا۔