ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

نندی پورپاورپراجیکٹ کاریکارڈجلانے کاواقعہ ،انکوائری ٹیم کوواقعہ میں ملوث ملزم کاایسابیان کہ سب سرپکڑکربیٹھ گئے ،معاملہ سٹیٹ بینک تک جاپہنچا

datetime 18  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نندی پور پاور سٹیشن میں ریکارڈ پھاڑنے اورجلانے کاواقعہ۔ ایم ڈی پیپکو اسلام آباد کی سربراہی میں دوسری ٹیم 28 ستمبر کو انکوائری رپورٹ وفاقی حکومت کو پیش کرے گی۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق نندی پور پاور سٹیشن میں ریکارڈ پھاڑنے کی کارروائی کوئی باہر سے نہیں کر سکتا، اندر کا ہاتھ ملوث ہے، ابتدائی تحقیقات مکمل کر لی گئی ہیں۔ ایم ڈی پیپکو اسلام آباد کی سربراہی میں دوسری ٹیم 28 ستمبر کو انکوائری رپورٹ وفاقی حکومت کو پیش کرے گی۔چھ ستمبر کو نندی پور پاور سٹیشن میں آئل کی خریداری اور اہم فائلز پھاڑنے کا واقعہ پیش آیا۔ وفاقی حکومت نے سی ای او جنکو پاور سٹیشن مظفر گڑھ کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم مقرر کر دی۔ انکوائری رپورٹ میں واقعہ کو اندرونی سکیورٹی کی ناکامی قرار دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ ریکارڈ کو پھاڑنے کی کارروائی کوئی باہر سے نہیں کر سکتا، واقعہ میں اندر کا ہاتھ ملوث ہے۔انکوائرٹیم کے سربراہ نے بتایاکہ خوردبرد میں مبینہ طور پر ملوث سٹور کیپر عمر فاروق نے بیان دیا کہ اسکے پرائز بانڈ نکلے تھے جن سے اس نے لگژری گاڑی اور ملتان میں قیمتی اراضی خریدی۔ ابتدائی رپورٹ پیر کو وزارت پانی و بجلی کو پیش کی جائیگی جبکہ ایم ڈی پیپکو اسلام آباد کی سربراہی میں دوسری ٹیم 28 ستمبر کو رپورٹ وفاقی حکومت کو پیش کرے گی۔ایم ڈی پیپکونے کہاکہ اس واقعہ میں ملوث کسی بھی شخص کونہیں چھوڑاجائے گااوروزیراعظم کے حکم پرہمیں مکمل طورپرخودمختاری حاصل ہے ۔ادھرذرائع کاکہناہے کہ ملزم کی طرف سے پرائزبانڈزنکلنے کی تحقیقات کے لئے سٹیٹ بینک سے رابطہ کیاجاسکتاہے جس سے حقیقت سامنے آجائے گی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…