کراچی(این این آئی) ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو وزیر اعظم کے حکم پر معطل کرنے کا تاثر سراسر غلط ہے اور کچھ سیاسی رہنما اس معاملے پر سیاست چمکا رہے ہیں۔ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ حکومت قانون کی حکمرانی کے لئے اقدامات کررہی ہے، ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو معطل کرنے کا فیصلہ وزیر اعلیٰ سندھ نے خود کیا تھا ٗ وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے درمیان سندھ کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق راؤ انوار کی وزیراعظم نواز شریف کے حکم پر معطلی کا تاثر سراسر غلط ہے اور کچھ سیاستدان اس معاملے کو زیر بحث لا کر اپنی سیاست چمکا رہے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ ڈی آئی جی ایسٹ کامران فضل کی خدمات وفاق کو واپس دینے کا فیصلہ بھی برقرار ہے اور اس حوالے سے وزارت داخلہ کو خط بھی لکھ دیا گیا ہے۔
وزیراعظم نوازشریف کے حکم پر راؤ انوار کی معطلی،اہم فیصلے کی واپسی،،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے دوٹوک اعلان کردیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت کا شب برات پر عام تعطیل کا اعلان
-
شتروگھن سنہا نے 16 ویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی
-
کاشان میں ایک دن
-
پی ٹی آئی کے سینئر رہنما و سابق رکن قومی اسمبلی انتقال کر گئے
-
عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں 500 ڈالرکی کمی
-
مسلسل دو روز ہوشربا اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
خطرے کی گھنٹی بج گئی الرٹ جاری
-
پاکستان سونے کی قیمت میں حیران کن اضافہ
-
جویریہ عباسی کا شوہر کیساتھ بولڈ فوٹو شوٹ؛ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا
-
پشاور چھوڑ کر جارہا ہوں، غلام احمد بلور کا انتخابی سیاست سے علیحدگی کا اعلان
-
تمام تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان
-
بڑا اعلان،اسرائیل نے گھٹنے ٹیک دیئے،فلسطینیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
-
پی ٹی آئی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا مبینہ آڈیو میسج لیگ ہوگیا
-
زلزلے کے جھٹکے، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے















































