جمعہ‬‮ ، 24 اکتوبر‬‮ 2025 

کینیڈی مولوی بھاگ گیا،عمران خان کی ہلکی پھلکی موسیقی کب تک جاری رہے گی ،تحریک انصاف کوکس بات کاخیال رکھناچاہیے ،ان وزیرنے تحریک انصاف کوصاف صاف بتادیا

datetime 18  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رائے ونڈ (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی طرف سے رائے ونڈ مارچ کی تاریخ کااعلان ہوتے ہی ن لیگی رہنما بھی میدان میں آگئے ۔اپنے ردعمل میں صوبائی وزیرراناثنااللہ نے کہاکہ کہ کینڈین مولوی بھاگ گیا ، عمران خان آئندہ الیکشن تک ہلکی پھلکی موسیقی جاری رکھیں گے ۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے رانا ثنااللہ نے کہاکہ عمران خان 2018 کے انتخاب کے بعد اصغرخان بن جائیں گے ۔ عمران خان اکیلا ہی چلا تھا اکیلا ہی رہ جائے گا ۔ عمران خان کی منفی سیاست تیزی سے ختم ہورہی ہے مگر وہ آئندہ انتخابات تک ہلکی پھلکی موسیقی جاری رکھیں گے ۔ وزیر قانون نے تحریک انصاف کی قیادت پرواضح کیا کہ پرامن احتجاج کی اجازت دینا پنجاب حکومت کی پالیسی ہے ۔ تحریک انصاف کو جلسے کے لئے سیکورٹی اور دوسرے انتظامات کی سہولت فراہم کی جائے گی ۔ انہوں نے کہاکہ انتظامیہ عوام کوپریشانی سے بچانے کے لئے پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات میں کررہی ہے ۔ تحریک انصاف ایسا مقام منتخب کرے جہاں حفاظتی انتظامات بہتر ہوسکیں ۔ ایسا مقام ہونا چاہیے جہاں عوام کو مشکلات پیش نہ آئیں ۔انہوں نے کہاکہ ن لیگی کارکنوں کاردعمل حقیقی ہے کیونکہ جب ن لیگ کی قیادت کے گھرپرحملے کی بات ہوگی توہمارے کارکنوں کے بھی جذبات ہیں وہ کیسے برداشت کرسکتے ہیں ۔انہوں نے واضح کیاکہ تحریک انصاف کے پرامن احتجاج میں رکاوٹ نہیں ڈالے گی ۔راناثنااللہ نے کہاکہ تحریک انصاف کے جلسے میں خواتین بھی شریک ہونگی جس کی تحریک انصاف کے رہنمائوں کوان کی حفاظت کے لئے اقدامات کرنے چاہیں ۔انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت کسی کوبھی جلسہ میں خواتین سے بدتمیزی نہیں کرنے دےگی اورقانون حرکت میں آئے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…