تحریک انصاف اور عوامی تحریک رائیونڈ مارچ پرمتحد کیوں نہیں ہو رہیں؟ ایک دوسرے سے کیا خطرہ ہے؟ تہلکہ خیز انکشافات

18  ستمبر‬‮  2016

لاہور( این این آئی)تحریک انصاف او ر عوامی تحریک کو اپنی اپنی سیاسی قوت کا بڑا زعم ہونا حکومت مخالف تحریک کے اتحاد میں بڑی رکاوٹ قرار دیا جارہا ہے جبکہ دونوں جماعتیں ایک دوسرے سے تحریک کے ہائی جیک ہونے کے خدشات کا بھی شکار ہیں۔ ایک ذرائع کے مطابق حکومت مخالف تحریک میں پاکستان عوامی تحریک کی قیادت تحریک انصاف کے مقابلے میں اپنی سیاسی قوت پر ناز کرتی ہے اور اپنی حکمت عملی کوبھی کامیاب قرار دیا جارہا ہے۔ اسی زعم کے باعث عوامی تحریک ان خدشات کا بھی شکار ہے کہ ہماری جدوجہد کی کامیابی کی صورت میں کریڈٹ تحریک انصاف لے لے گی۔ دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کے بعض رہنماؤں نے عوامی تحریک کے حوالے سے اپنے شدید تحفظات ظاہر کئے ہیں اور قیادت کو مستقبل میں عوامی تحریک کے ساتھ چلنے کے حوالے سے محتاط رہنے کی تجویز بھی دید ی گئی۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے بعض رہنمابھی واضح اظہار کر چکے ہیں کہ عوامی تحریک کے مقابلے میں ہمارے پاس بڑی سیاسی قوت ہے اس لئے ہمیں کسی کا مرہون منت نہیں ہونا چاہیے بلکہ اپنی الگ تھلگ جدوجہد جاری رکھنی چاہے۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی طرف سے پریس کانفرنس کر کے رائیونڈ مارچ میں شرکت نہ کرنے کے اعلان کے طریق کار پر اپنی ناراضی کا اظہار کیا تھا اور اس کے مختلف پہلوؤں پر بھی غور کیا جارہا تھا کہ اس کے بعد طاہر القادری کی طرف سے اچانک دو ہفتے کیلئے لندن روانگی کے بعد پی ٹی آئی میں عوامی تحریک کے حوالے سے شدید تحفظات پائے جاتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…