اسلام آباد(مانیٹرنگ دیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کےساتھی اورقریبی رشتہ دارسیف اللہ نیازی نے پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹی جنرل کے عہدے سے استعفی دیدیا۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق سیف اللہ نیازی اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے دھرنے کی انتظامی کمیٹی کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں۔انہوں نے خود کو پارٹی معاملات سے فوری طور پر الگ کر لیا ہے۔پی ٹی آئی کے ترجمان نعیم الحق نے سیف اللہ نیازی کے استعفیٰ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا استعفیٰ موصول ہو گیا ہے لیکن ابھی اس کو منظور نہیں کیا گیا۔ ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ سیف اللہ نیازی کے میانوالی کے سیاستدانوں سے اختلافات تھے جن کی وجہ سے انہوں نے پارٹی عہدے سے استعفی دیا۔