بوریوالہ( مانیٹرنگ ڈیسک )ملتان بورڈ کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ پری میڈیکل کے امتحان میں پنجاب کالج بورے والا کی طالبہ اقصیٰ نے1048نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کر لی ۔ اقصیٰ کا تعلق بورےوالا کے ایک غریب خاندان سے ہے ، اسکا والدپھولوں کا ٹھیلہ لگا تا ہے۔ اقصیٰ کے والدین اپنا ذاتی مکان نہ ہونے کے باعث کچی آبادی میں رہائش پذیر ہیں اقصی کی والدہ کے مطابق اس کے شوہر کی آمدنی انتہائی کم ہے اور وہ سلائی کڑھائی کر کے اپنی شوہر کا ساتھ دیتی ہے اور اپنے بچوں کا پڑھاتی ہے۔اقصیٰ نے کہا کہ وہ پڑھ لکھ کر اپنے والدین کا سہارا بنے گی دریں اثنا پاکستان مسلم لیگ ن کے ارکان قومی اسمبلی چوہدری نذیراحمدارائیں،سید ساجد مہدی سلیم، ارکان پنجاب اسمبلی چوہدری ارشاداحمدارائیں،چوہدری محمدیوسف کسیلیہ اور عوامی سماجی حلقوں نے ملتان بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ذہین طالبہ اقصیٰ اس کے والدین اور پنجاب کالج کے پرنسپل پروفیسر مجیداکبر کو اس شاندار کامیابی پر مبارک بادپیش کی ہے