بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

فاروق ستارکونئی پریشانی لاحق ،ایک بارپھرلاتعلقی کااعلان ،حکومت سے کارروائی کامطالبہ

datetime 17  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان نے ٹیوئٹر اور فیکس بک پر ایم کیوا یم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر محمد فاروق ستار کے حوالے سے جاری ہونے والے مواد سے اپنے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں ترجمان ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر محمد فاروق ستار کا ٹیوئٹر ، فیکس بک سمیت سوشل میڈیا پر کسی قسم کا کوئی اکاؤنٹ موجود نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ ایم کیوا یم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر محمد فاروق ستار کے حوالے سے ٹیوٹر یا کسی اور سوشل میڈیا پر ڈاکٹر محمد فاروق ستار کے نام سے جعلی اکاؤنٹ بناکر بے بنیاد اور من گھڑت خبریں پھلارہے ہیں ان کے خلاف سائبر کرائم کے قوانین کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے ۔ترجمان متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے وزیراعظم میاں محمد نوازشریف ، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی انوشہ رحمان اور پیمرا کے چیئرمین ابصار عالم سے مطالبہ کیا ہے کہ جو عناصر بھی ڈاکٹر محمد فاروق ستار کے حوالے سے جعلی اکاؤنٹ بناکر بے بنیاد تحریروں سے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں ، ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے اور ایسے افراد کی سرکوبی کیلئے ٹھوس و عملی اقدامات کئے جائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…