پیر‬‮ ، 03 مارچ‬‮ 2025 

وزیراعظم نوازشریف کے دورہ امریکہ کا کیا نتیجہ نکلے گا؟ عمران خان نے بھی پیش گوئی کردی

datetime 16  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں کشمیر کے معاملے پر کوئی پیش رفت نہیں ہوگی ، میاں صاحب شاپنگ اور سیر کرنے امریکہ جارہے ہیں ٗ اتوار کو رائیونڈ مارچ کی تاریخ کا اعلان کرونگا ٗساری جماعتیں کہہ رہیں پانا ما کی تحقیقات ہونی چاہئیں ٗ انصاف لینے کیلئے سڑکوں ہیں ٗ طاہرالقادری کو انصاف نہیں ملا ،ہم طاہرالقادری کے ساتھ ہیں۔ بنی گالا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ میاں صاحب کس منہ سے اقوام متحدہ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے جب کہ ان پر پاناما کا دھبہ لگا ہوا ہے ٗوزیر اعظم امریکہ اور اقوام متحدہ میں تھوڑی سی باتیں کر کے پھر لندن میں شاپنگ کریں گے اور اچھے سے ریسٹورنٹ میں کھانے کھائیں گے جبکہ انکا دورہ امریکہ بھی ناکام ہو گا ۔عمران خان نے کہا کہ ساری جماعتیں کہہ رہی ہیں کہ پاناما کی تحقیقات ہونی چاہئیں،انصاف لینے کیلئے سڑکوں پر ہیں،اتوار کو رائیونڈ مارچ کی تاریخ کا اعلان کریں گے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہاکہ مشرف کی ڈکٹیٹرشپ اورنوازشریف کی جمہوریت میں کیافرق ہے؟اپنی کرپشن بچانے کیلئے جمہوری ادارے خراب کیے جارہے ہیں،پاناما پیپرز کی تحقیقات ساری جماعتیں چاہتی ہیں، میں چاہتا تھا کہ ان کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ہم محرم الحرام سے قبل مارچ کرنا چاہتے ہیں ٗ اتوار کو رائیونڈ مارچ کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف جمہوری عمل کا حصہ ہے اورہم انصاف لینے کے لیے سڑکوں پر ہیں ٗپاناما سے متعلق تفتیش تو ہوچکی اب یہاں اداروں کو کام کرنیکی ضرورت ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ طاہرالقادری کو انصاف نہیں ملا ،ہم طاہرالقادری کے ساتھ ہیں۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ رائیونڈ مارچ کیلئے پوری پارٹی اور قوم کو موبلائز کر رہے ہیں اور دیگر پارٹیوں سے بھی بات چیت جاری ہے تاہم شیخ رشید ہمارے ساتھ ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ الیکشن میں جمہوریت نہیں ہوتی بلکہ صاف اور شفاف الیکشن جمہوریت کو مضبوط کرتے ہیں ۔ دنیا کے دیگر ممالک میں جب وزیر اعظم پر کرپشن کا الزام لگا تو انہوں نے استعفیٰ دیدیا مگر ہمارے وزیر اعظم کو دیکھ لیں ۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاکہ ہم نے کبھی سولو فلائٹ نہیں لی بلکہ یہ پراپیگنڈہ ہے ، ہم ایک سال تک انصاف مانگتے رہے کہ چار حلقے کھول دیں مگر کسی نے بات نہیں مانی تو مجبوراً ہم سڑکوں پر آئے ٗ آگر اداروں سے انصاف نہیں ملتا تو سڑکوں پر آکر پریشر ڈالا جاتا ہے جو ہم بھی کر رہے ہیں اور دیگر جماعتیں بھی ۔’’ ظالماں ہمارا پیسہ واپس کر و والا گانا قوم کی آواز بن چکا ہے ‘‘۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم


میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…