اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم کے لیڈر اور سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری کے بعد رہائی کی تفصیلات مظر عام پر آگئی ہیں انہیں عدالت میں پیشی کی شرط پر رہا کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خواجہ اظہار الحسن کے وکیل آنند کمار نے بتایا ہے کہ انہیں عدالت میں پیشی کی شرط پر رہائی دی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ خواجہ اظہار کو پاکستان مخالف تقریر کیس میں گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد وزیراعلٰی کے حکم پر انہیں رہا کر دیا گیا یے جب کہ ان کی رہائی اس شرط پر عمل میں لائی گئی ہے کہ وہ عدالت میں ضرور پیش ہوں گے۔
واضح رہے کہ اپوزیشن لیڈر اظہار الحسن کو ایس ایس پی ملیر نے جمعے کے روز گرفتار کر لیا تھا جن کے مطابق انہوں نے ایک ملزم کو قانون کے مطابق گرفتار کیا تھا جس پر وزیراعلٰی نے ان کو رہا کرنے کا حکم دیا مگر راؤ انوار نے قانون کے مطابق ایسا کرنے سے معذرت کر لی جس پر انہیں معطلی کا سامنا کرنا پڑا۔ مگر اس کے بعد فوراً ہی خواجہ اظہار الحسن کو رہا کر دیا گیا جبکہ راؤ انوار تاحال معطل ہیں۔
سندھ اپوزیشن لیڈر کو کس شرط پر رہا کیا گیا؟

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں