کراچی (این این آئی)ڈاکٹر عمران فاروق کی بیوہ شمائلہ عمران نے کہا ہے کہ جس تکلیف سے ہم گزرے ہیں وہ بیان نہیں کی جاسکتی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ان کے بیٹے عالیشان فاروق نے پیغام دیا کہ جب سے آپ بچھڑے ہر روز آپ کو یاد کرتا ہوں ٗہم ابوکو بہت یاد کرتے ہیں ٗسب ابو کیلئے دعا کریں۔واضح رہے کہ ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کو 6 سال بیت گئے ٗورثا کو 6 سال بعد بھی انصاف نہیں مل سکا،برطانوی پولیس اب تک ملزمان تک نہیں پہنچ سکی۔