جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

عمران فاروق قتل کیس کانتیجہ کیا نکلے گا؟الطاف حسین سے کون ملاقاتیں کرتارہا؟برطانوی صحافی کے حیرت انگیز انکشافات

datetime 16  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی) عمران فاروق کی چھٹی برسی پر کیس کی کوریج کرنے والے برطانوی صحافی اوون بینیٹ جونز نے کہا ہے کہ عمران فاروق قتل کیس کانتیجہ قانون کے بجائے سیاست کی بنیاد پر نکلے گامیڈیا رپورٹ کے مطابق اوون بنیٹ جونز نے لکھا کہ عمران فاروق قتل کیس کانتیجہ قانون کے بجائے سیاست کی بنیاد پر نکلے گا،برطانوی حکومت مختلف وجوہات کی بنیاد پر ایم کیو ایم کو تحفظ دیتی رہی۔انہوں نے لکھا کہ بانی ایم کیو ایم لندن پہنچے تو برطانوی حکومت نے انہیں اپنا اثاثہ سمجھا ٗبانی ایم کیو ایم سے برطانوی دفترخارجہ اور ایم آئی سکس کے حکام متواتر ملاقاتیں کرتے رہے۔برطانوی صحافی کے مطابق پاکستان میں برطانوی ہائی کمیشن بانی ایم کیو ایم کے خلاف دھمکیاں دینے کی شکایات ٹالتا رہا،منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کے دوران ایم کیو ایم کے دو ارکان نے ’را‘ سے فنڈنگ لینے کا بیان دیا ٗرا‘ فنڈنگ کے معاملے پر بھارت نے سخت ردعمل دکھایا ۔انہوں نے کہاکہ بھارت نے برطانیہ پر واضح کیا کہ را‘ فنڈنگ کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت آنا کسی صورت قبول نہیں کیا جائیگا ٗنئی دہلی کا سخت رد عمل سامنے آنے کے بعد برطانیہ نے بھارت کے تحفظ کا فیصلہ کیا ۔اوون بنیٹ جونز نے کہا کہ 22اگست کی تشدد پر اکسانے کی تقریر پر کارروائی ہوسکتی ہے اس کیس پر کارروائی سے بھارت سے تعلقات پر اثر نہیں پڑیگا۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…