جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

خواجہ اظہارالحسن کی گرفتاری،تحریک انصاف نے سرپرائز دیدیا

datetime 16  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف اور فنکشنل لیگ نے خواجہ اظہار کی گرفتاری کی مذمت کردی۔ تحریک انصاف کے مرکزی رہنماعمران اسماعیل نے کہاہے کہ راؤ انوار خود کو وزیراعلیٰ سندھ سے زیادہ طاقتور سمجھتے ہیں، گرفتاری کا طریقہ کار بدمعاشوں جیسا ہے۔ایم کیوایم پاکستان کے رہنماء اور قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حزخواجہ اظہار الحسن کو ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے سر عام گرفتار کرلیا، پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ فنکشنل نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کردی۔اس پرشدید ردعمل کااظہارکرتے ہوئے عمران اسمائیل نے کہاکہ خواجہ اظہار کو جس طرح گرفتار کیا گیا وہ طریقہ انتہائی قابل مذمت ہے، راؤ انوار خود کو وزیراعلیٰ سے زیادہ طاقت ور سمجھتے ہیں، گرفتار کرنا تھا تو وارنٹ دکھاتے، جس طرح گرفتار کیا گیا یہ کون سی بدمعاشی ہے؟۔اسی طرح مسلم لیگ (ف) کی رکن سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی نے اپنے ردعمل میں کہاکہ کہ سندھ حکومت دبئی سے چلائی جارہی ہے، قانون پر عمل سے اعتماد بڑھ جاتا ہے تاہم یہ طریقہ کار درست نہیں۔ان رہنمائوں نے کہاکہ سندھ حکومت کے پاس اختیارکوئی نہیں ہے بلکہ پولیس زیادہ بااختیارہے ۔ادھرسیاسی تجزیہ کاروں کاکہناہے کہ تحریک انصاف کی طرف سے خواجہ اظہارالحسن کی گرفتاری کی مذمت کرناسیاسی نظام کومضبوط کرنے کی ایک اچھی کوشش ہے ۔ان کاکہناتھاکہ تحریک انصاف کایہ اقدام جمہوری اقدارکے لئے قابل تعریف ہے ۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…