اسلام آباد (اے پی پی)ملتان میں عوام ایکسپریس اور مال گاڑی میں تصادم کے نتیجہ میں4 جاں بحق افراد اور 40سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔پی ٹی وی کے مطابق ملتان کے علاقے شیرشاہ میں شجاع آ باد جانے والی ریلوے لائن پر عوام ایکسپریس اور مال گاڑی میں خوفناک تصادم کے نتیجہ میں 4 افرادجاں بحق افراد جبکہ 40سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ڈی سی او نادر چٹھہ کا کہنا ہے کہ مال گاڑی کے نیچے ایک شخص آکر جاں بحق ہو گیا جس پر مال گاڑی رک گئی اور15 منٹ بعد عوام ایکسپریس پہلے سے کھڑی مال گاڑی سے ٹکراگئی۔حادثہ کے باعث عوام ایکسپریس کی چار بوگیاںپٹری سے اتر کر الٹ گئیں اور متعدد مسافر بوگیوں میں پھنس کر رہ گئے ، ریسکیو اہلکاریوں نے بیشتر مسافروں کو باہر نکال لیا ہے دیگر کو نکالنے کا کام جاری ہے۔ حادثے کاشکارعوامی ایکسپریس پشاورسے کراچی جارہی تھی۔زخمیوں کو نشتر ہسپتال ملتان میں منتقل کرا دیا گیا ہے جہاں 10 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔