کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) مناسک حج کا اہم رکن قربانی کا فریضہ بھی ہے، اسلامی دنیا میں جانوروں کی قربانی میں سعودی عرب پہلے پاکستان دوسرے نمبر پر ہے۔ دنیا بھر کے آٹھ کروڑ سے زائد خاندان جانوروں کی قربانیاں کرتے ہیں۔ پاکستان میں ہر سال ایک کروڑ بائیس لاکھ افراد قربانی کا فریضہ انجام دیتے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا میں ایک کروڑ آٹھ لاکھ چالیس ہزار افراد قربانی کرتے ہیں۔ بات کی جائے بھارت کی وہاں ایک کروڑ سے زائد جبکہ بنگلہ دیش میں اسی لاکھ بہتر ہزار مسلمان قربانی کرتے ہیں۔ مصر میں 62 لاکھ 23 ہزار، ترکی میں 48 لاکھ 20 ہزار اور ایران میں 21 لاکھ گھرانے قربانی کرتے ہیں۔ افغانستان میں 2 لاکھ 10 ہزار خاندان، ازبکستان میں ایک لاکھ مسلمان گھرانے اور شام، کویت، ملائیشیا، تیونس اور یمن میں تقریباً ایک، ایک لاکھ خاندان جانوروں کی قربانیاں دیتے ہیں۔