اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کی زبان بھی پھسل گئی ۔ حج کے متعلق بیان دیتے ہوئے نواز حکومت سے پہلے کے سرکاری حج کو ہی سستا حج قرار دے ڈالا مگر پھر بعد میں تصیح بھی کر لی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کچھ زیادہ ہی جذباتی ہو گئے اور جذبات کی رو میں بہہ کر الٹا ہی بول گئے کہ نواز شریف صاحب کے وزیراعظم بننےسے پہلےسرکاری حج کم پیسوں پر ہوتا تھا، پرویز رشید میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جذبات میں الٹا بول گئے بعد میں جیسے ہی انہیں خیال آیا تو تصیح کر ڈالی کہ اس سے قبل سرکاری حج مہنگا ہوتا تھا اور پرائیویٹ حج اس سے بھی زیادہ مہنگا ہوتا تھا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل ن لیگ کے رہنما زعیم قادری کی زبان بھی اس طرح پھسل گئی تھی کہ انہوں نے جذبات میں کہہ دیا کہ ان شاء اللہ نواز شریف ضرور نا اہل ہو جائیں گے۔ جس کے بعد انہیں جب احساسدلایا گیا جسپرانہوں نے اپنی غلطی کی تصیح کی۔