مظفر آباد (این این آئی)آزاد کشمیر میں پولیس نے کارروائی کر کے ’’را‘‘سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق ایس ایس پی چوہدری منیر نے بتا یا کہ پولیس نے کنٹرول لائن کے قریب گاوں ریڈ کھٹار سے ایک دہشت گر کو گرفتار کیا جس کا بھارتی خفیہ ایجنسی را سے تعلق ہے ۔