کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی پولیس شروع سے ہی عوام کی خدمت کواپناشعارسمجھتی ہے لیکن اب اس پولیس نے مویشیوں کےلئے خود وقف کردیاہے ۔عیدالاضحی سے ایک روزقبل کراچی پولیس نے اپنے موبائل گشت میں بکروں کوبھی گشت کرایااورقربانی کے بکروں نے خوب پولیس کی حفاظت میں پولیس موبائل میں سیرکے مزے لوٹے ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق کراچی میں رضویہ تھانے کے اہلکاراپنی پولیس موبائل میں اپنے افسران کے قربانی کے بکروں کوبھی سیرکراتے رہے ۔اس دوران جب ان سے عوام نے پوچھاکہ آیاکہ یہ بکرے آپ نے ضبط کئے ہیں توپولیس اہلکاروں نے جھڑک دیااورکہاکہ ہمیں ہماراکام کرنے دواوراپنے کام سے رکھو۔