اسلام آباد(مانیڑنگ ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ملاقات کی اور طاہر القادری کا اہم پیغام کپتان تک پہنچایا۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے نتھیا گلی میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں میں رائے ونڈ مارچ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق شیخ رشید احمد نے نے طاہر القادری کا اہم پیغام کپتان تک پہنچایاکہ طاہرالقادری نے کہاکہ تحریک انصاف اورمیری جماعت کے منشورمختلف لیکن منزل ایک ہے ۔شیخ رشید نے بتایاکہ طاہرالقادری کی ہمدردیاں آپ کے ساتھ ہیں وہ اس لئے رائے ونڈمارچ میں شریک نہیں ہورہے کہ سانحہ ماڈل ٹائون کے ملزمان کوبھی کیفرکردارتک پہنچاناہے اورملک سے کرپشن اوراقرباپروری کوبھی ختم کرناہے ۔عمران خان کوبتایاکہ کہ طاہرالقادری کسی بھی رہنماکے گھرکے سامنے مظاہرہ کرنے کےحق میں نہیں ہیں ۔اس موقع پرشیخ رشید نے عمران خان کواپنی اوراپنی جماعت کے کارکنوں کی طرف سے رائے ونڈمارچ میں شرکت کی یقین دھانی کرادی ہے ۔عمران خان کا کہنا تھا کہ آئندہ کی احتجاجی حکمت عملی کا اعلان جلد کیا جائے گا۔