پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

شراب کی برآمدگی ،معروف پاکستانی اداکارہ کی درخواست مسترد،جیل جائیں گی

datetime 12  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (آئی این پی) ایڈیشنل سیشن عدالت نے شراب برآمدگی کیس میں اداکارہ عتیقہ اوڈھو کی بریت کی درخواست مسترد کردی ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی حسنین رضا کی عدالت میں شراب برآمدگی کیس میں بریت سے متعلق عتیقہ اوڈھو کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل اور شواہد کی روشنی میں درخواست مسترد کرتے ہوئے اسے واپس علاقہ مجسٹریٹ کو بھیج دیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ درخواست کا میرٹ پر فیصلہ کیاجائے۔دوسری جانب سول جج راولپنڈی ایاز رفیق لون نے عتیقہ اوڈھو کے خلاف شراب برآمدگی کیس کی سماعت17ستمبر تک ملتوی کر دی اور آئندہ تاریخ پر نوٹس جاری کر کے گواہان طلب کر لیے ہیں۔واضح رہے کہ 2011 میں اسلام آباد ایئرپورٹ پر عتیقہ اوڈھو کے سامان سے 2 بوتل شراب برآمد ہوئی تھی۔ سابق چیف جسٹس افتخار چودہری کے واقعے کا از خود نوٹس لیاتھا، عدالت عظمٰی ہی کے حکم پر تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے جون 2011 میں درج کیا تھا



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…