کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستارٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے ہیں ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق یم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستارٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے ہیں ۔فاروق ستاراورا نکے ہمراہ دیگرافرادکوشدید زخمی افراد حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیاہے ۔ایم کیوایم پاکستان کے رہنماءخواجہ اظہارالحسن نے بتایاکہ فاروق ستارشدید زخمی ہوئے ہیں لیکن اب انکی حالت خطرے سے باہرہے لیکن ان کے ہمراہ پولیس اہلکاروں کی حالت تشویش ناک ہے ۔ٹریفک حادثہ اس وقت پیش آیاجب فاروق ستارحیدرآباد سے کراچی آرہے تھے ۔فاروق ستارکی گاڑی بلٹ پروف تھی جس کی وجہ وہ اوران کے ہمراہ پولیس اہلکارزخمی ہوئے ۔خواجہ اظہارالحسن کے مطابق فاروق ستارکوکندھے پرچوٹیں آئی ہیں اوران کوعباسی شہیدہسپتال داخل کیاگیاہے جہاں انکی حالت خطرے سے باہرہے ۔