جمعرات‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2026 

بھارتی ماہی گیروں کوپاکستانی کالا پاپلیٹ کا شوق مہنگا پڑگیا

datetime 11  ستمبر‬‮  2016 |

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ماہی گیرپاکستانی کالا پاپلیٹ کے شوقین نکلے مگر یہ شوق مہنگا پڑگیا۔ مچھلی کے شکار کی کوشش میں پاکستانی حدود میں گھسنے والے بھارتی ماہی گیروں کو گرفتارکرلیاگیا۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی ماہی گیروں کو کالا پاپلیٹ کا شکار مہنگا پڑا۔پاکستانی حدود میں گھسنے پرچھ بھارتی ماہی گیرگرفتارکرلیاگیا۔مچھلیاں پکڑتے ہوئے بھارتی ماہی گیرپاکستانی حدودمیں داخل ہوئے توچھ بھارتی ماہی گیرسوما، بابو، سنجےاوردیگرکوپاکستانی اداروں نے پکڑکرعدالت میں پیش کردیا۔اس موقع پرپولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سوما اس سے قبل بھی اسی الزام میں چھ ماہ کی سزا کاٹ چکا ہے۔جان بوجھ کرپاکستانی حدود میں داخل ہونے والے سوما نےعدالت میں ہوشیاری دکھانےکی کوشش کی اور بتایاکہ کالا پاپلیٹ مچھلی پکڑنے کےلیے پاکستانی حدود میں داخل ہوئے۔ناؤ کا مالک کالا پاپلیٹ لانے کے بارے میں عدالت کوبتایاکہ بھارت میں کالا پاپلیٹ نہ ہونے کے برابر ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے بھارتی ماہی گیروں کوعدالتی ریمانڈ پرجیل بھیج دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…