لاہور ( این این آئی) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے عید قرباں کے موقع پر شہر کو آلائیشوں سے پاک کرنے کی تیاریاں مکمل کر لیں ،تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں ، شہر بھر میں 120مقامات پر کولیکشن سنٹرز اور 274مقامات پر کیمپ قائم کر دیئے گئے ۔ بتایا گیا ہے کہ ایل ڈبلیو ایم سی نے شہر بھر میں 274مقامات پر کیمپ قائم کر دیئے ہیں جہاں شہریوں کو آلائشیں ڈالنے کے لیے شاپنگ بیگز مہیا کیے جارہے ہیں جبکہ 120کولیکشن سنٹرز بھی قائم ہوچکے ہیں۔
لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے مطابق شادمان چوک، چیئرنگ کراس، مون مارکیٹ، اللہ ہو چوک، گول چکرسمن آباد، لبرٹی، برکٹ مارکیٹ اور دیگر علاقوں میں 18ماڈل کیمپس بھی قائم کیے گئے ہیں۔فورٹ روڈ کیمپ پر موجود ایل ڈبلیو ایم سی کے اہلکار رحمان راشد کا کہنا تھا کہ عید کے دنوں میں کام پر مامور کمپنی کے ورکرز اور سٹاف کو خصوصی طور پر کھانا اور دیگر سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی جمیل خاور نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ شہر کو گند سے پاک رکھنے میں متعلقہ اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔دوسری جانب شہریوں نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے شاپنگ بیگز کی تقسیم اور دیگر انتظامات کے حوالے سے انتظامیہ کی کاوشوں کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
عید پر ملازمین کی چھٹیاں منسوخ ، وجہ سامنے آگئی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں