ہفتہ‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2025 

موٹر وے پولیس اہلکاروں کو سادہ لباس میں اہم افسران کا چالان کرنا مہنگا پڑ گیا پھر کیا ہوا؟جان کر آپ کو بھی غصہ آئے گا

datetime 11  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوشہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک)نوشہرہ میں اووراسپیڈ اور رانگ اوورٹیکنگ کرنے پرموٹروے پولیس نے2 سادہ لباس اعلیٰ سیکیورٹی اہلکاروں کا چالان کردیا جس کے بعد اعلیٰ سیکیورٹی اہلکاروں نے فون کر کے اپنے دیگر ساتھیوں کو بھی بلا کر موٹر وے پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنا دیا‘ موٹر وے پولیس نے تھانہ اکوڑہ خٹک میں 33 سیکیورٹی اہلکاروں کیخلاف اسلحہ دکھاکردھمکانے، کارسرکار میں مداخلت، اغوا، بڑی تعداد میں کسی کومارنے پیٹنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کروا دیا۔ تفصیلات کے مطابق نوشہرہ میں اووراسپیڈ اور رانگ اوورٹیکنگ کرنے پرموٹروے پولیس نے2 سادہ لباس اعلیٰ سیکیورٹی اہلکاروں کا چالان کردیا جبکہ موٹر وے پولیس اہلکاروں نے الزام لگایا کہ چالان کرنے پر سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے33 سیکیورٹی اہلکاروں کیخلاف تھانہ اکوڑہ خٹک میں مقدمہ درج کرادیا ہے۔
موٹروے پولیس کے ڈی ایس پی جہاں بہادر کے مطابق 2 کار سواروں کوموٹروے پولیس نے اوور اسپیڈ اور رانگ اوور ٹیکنگ کرنے پر روکا۔سادہ لباس میں ملبوس دونوں افراد نے خود کو سیکیورٹی عہدیدار بتایا۔ٹریفک قوانین توڑنے پر ان کا چالان کردیا گیا، جس کے بعد ایک سیکیورٹی عہدیدار نے فون کال کرکے30 سے 40 سیکیورٹی اہلکار بلالیے،جو موٹروے پولیس کے 4اہل کاروں، اسلحہ اور گاڑی ساتھ لے گئے، جہاں چاروں اہلکاروں کو تشدد کا گیا۔واقعے کے بعد موٹروے پولیس نے اعلیٰ سطح پر رابطہ کرکے چاروں اہلکاروں کو بازیاب کروالیا۔موٹروے پولیس کے ڈی ایس پی جہان بہادرکا کہنا سیکیورٹی اہلکاروں کے33 پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔مقدمے میں اسلحہ دکھاکردھمکانے، کارسرکار میں مداخلت، اغوا، بڑی تعداد میں کسی کومارنے پیٹنے کی دفعات شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…