جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

’’عید پر یہ کام کریں گے‘‘ ایم کیو ایم نے اپنی تاریخ کا سب سے بڑا اعلان کر دیا

datetime 10  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے اپنی سیاسی تاریخ میں پہلی مرتبہ قربانی کی کھالیں جمع نہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم نے طلبہ کی خدمت کے لئے اے پی ایم ایس او اور ساتھ ہی خدمت خلق فاؤنڈیشن 1998 میں قائم کی۔ ہماری فلاحی سرگرمیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، کے کے ایف کے تحت زلزلہ اور سیلاب متاثرین کی بے مثال اور بے لوث خدمت کی۔ گزشتہ برس ایم کیو ایم کو زکو? ، فطرانہ اور چندہ جمع کرنے سے منع کردیا گیا تھا ہمارے رضا کاروں پر کھالیں چھیننے کا الزام لگایا گیا ایم کیو ایم اور کے کے ایف کی فلاحی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئیں لیکن اس سال ہم خود فلاحی تنظیموں کو کھلا راستہ دے کر فلاحی کام اللہ کے سپرد کررہے ہیں اور تمام فلاحی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔
فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہم اپنی فلاحی تنظیم خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاروں کی جانچ پڑتال کرکے ایم کیوایم اور کے کے ایف کو دوبارہ منظم کررہے ہیں۔ رواں سال ایم کیو ایم کھالیں جمع نہیں کررہی ہے۔ ہماری خواہش ہے کہ مخیر حضرات فلاحی ادارے گود لیں۔ عید الضحیٰ کے بعد ہم مخیر حضرات سے ایم کیو ایم کے فلاحی ادارے چلانے کی درخواست کریں گے۔ فاروق ستار نے کہا کہ ماضی میں جو لوگ ایم کیو ایم کو کھالیں دیتے رہے ہیں وہ دیگر فلاحی تنظیموں ایدھی فاؤنڈیشن، چھیپا، سیلانی ویلفئیر، انڈس اسپتال یا پھر ایس آئی یو ٹی کو دیں۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…