عمران خان نے رائیونڈ میں دھرنا نہ دینے کا اعلان کر دیا

8  ستمبر‬‮  2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے رائیونڈ مارچ پر دیگر جماعتوں کے تحفظات کے بعد مارچ کی تاریخ اور مقام میں تبدیلی پر غور شروع کردیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے رائیونڈ مارچ کیلئے اپوزیشن قیادت سے روابط کا سلسلہ شروع کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ رائیونڈ مارچ کا مقام تبدیل کرکے جاتی امراء سے چار کلو میٹر دوراڈہ پلاٹ پر احتجاج کرنے پر غور شروع کردیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت نے رائیونڈ مارچ کیلئے اپوزیشن قیادت سے رابطوں کی ذمہ داری بھی سونپ دی ہے جبکہ یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ رائیونڈ مارچ کی تاریخ میں زیادہ تاخیر نہ کی جائے اور مارچ کو چند روز ہی آگے کیا جائے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ تحریک انصاف نے دیگر اپوزیشن رہنماؤں کی جانب سے جاتی امراء پر احتجاج کے حوالے سے تحفظات کھل کر سامنے آنے کے بعد اب جاتی آمرا سے چار کلو میٹر دو ر اڈا پلاٹ پر احتجاج کرنے کے حوالے سے مشاورت شروع کر دی ہے تاہم بعض پارٹی رہنماؤں نے عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ محرم کے پیش نظر اکتوبر سے پہلے ہر صورت مارچ کیا جائے مگر وزیر اعظم کے گھر کے سامنے احتجاج کرنے پر بعض پی ٹی آئی رہنما بھی تیار نہیں ہیں اور انہوں نے عمران خان کو اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا ہے جس کے بعد اب عمران خان نے رائیونڈ مارچ کے مقام اور تاریخ میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع نے اس حوالے سے یہ بھی کہا ہے کہ رائیونڈ مارچ کے حوالے سے عمران خان اور طاہر القادری کے مابین ملاقات بھی متوقع ہے جس کیلئے شیخ رشید کوشش کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…