اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ایوان بالا کو بتایا گیا ہے کہ نیو گوادر ایئرپورٹ چین کے تعاون سے بنایا جائے گا۔ بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر حافظ حمد اللہ کے سوال کے جواب میں وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے بتایا کہ نیو گوادر ایئرپورٹ کو ہم چین سے قرض لے کر بنانا چاہتے تھے‘ چین کے صدر نے اعلان کیا کہ ہم یہ ایئرپورٹ آپ کو بنا کردیں گے۔ تین سال میں اس ایئرپورٹ کو بنایا جائے گا۔ چینی صدر کے دورہ کے دوران اس حوالے سے معاہدہ طے پایا ہے۔ ایک ضمنی سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ اگر ایئرپورٹ کی اراضی پوری نہیں ہے تو اس کے لئے دوبارہ سروے کرا لیتے ہیں۔