اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آ گئی ،سندھ میں گیس کا ذخیرہ دریافت ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق سند ھ میں گھوٹکی کے مقام پر گیس کا ذخیرہ برآمد ہوا ہے جس کے کنویں سے یومیہ 10.88ایم ایم سی ایف ڈی گیس نکل رہی ہے۔ماڑی پیٹرولیم حکام کو 1180میٹر کھدائی کے بعد کامیابی حاصل ہوئی اور گیس کے بڑا ذخیرہ برآمد ہو گیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیربرائے پیٹرولیم اور قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم اور قدرتی وسائل کے اجلاس میں بتایا تھا کہ تیل و گیس کے 4 ذخائر صوبہ سندھ اور 2 صوبہ خیبر پختونخوا میں دریافت ہوئے ہیں اور دریافت کی رو سے خیبرپختونخوا سے 31.6 ملین کیوبک فٹ گیس اور 339 بیرل روزانہ تیل نکالا جائے گا جب کہ سندھ سے 2,020 بیرل تیل روزانہ اور 18.5 ملین کیوبک فٹ گیس ملے گی۔