پیر‬‮ ، 30 جون‬‮ 2025 

تحریک انصاف کا رائیونڈ پر حملہ۔۔۔! کیا نقصان ہو گا؟ لیگی رہنما کے بیان نے ہلچل مچا دی

datetime 7  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشیدنے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو رائیونڈ میں بے گناہوں پر حملہ مہنگا پڑے گا اور گھر پر دھاوا بولنا عمران خان کی بڑی حماقت ہو گی، مسلم لیگ(ن) کپتان کے حملے کا حکمت عملی سے جواب دے گی ،وزیراعظم کیخلاف تحریک انصاف انصاف کے ریفرنس میں جان ہوتی تو سپریم کورٹ اسے کیوں رد کرتی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید نے حکومت نے عمران خان کے رائے ونڈ مارچ کو حماقت قرار دیتے ہوئے اس کا حکمت عملی سے جواب دینے کااعلان کر دیا ہے۔پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان سیاسی گناہ گاروں کا ہجوم لیکر رائیونڈ کے بے گناہوں پر حملہ کرنا چاہتے ہیں۔
تحریک انصاف کی سیاست کو بے گناہوں پر حملہ مہنگا پڑے گا اور عمران خان کی یہ سب سے بڑی حماقت ہو گی ۔ہم اس کا جواب اپنی حکمت عملی سے دینگے ۔پرویز رشید نے کہا کہ اسپیکر نے پی ٹی آئی کے ریفرنس پر وہی فیصلہ کیا جو سپر یم کورٹ نے کیا۔ ریفر نس میں جان ہوتی تو سپریم کورٹ اسے کیوں رد کرتی۔ پرویز رشید نے واضح کیا کہ الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کا وزیراعظم کے خلاف ریفرنس پہلے سے موجود ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…