جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

ایم کیو ایم بانی کیخلاف شہر قائد میں ایک دفعہ پھر بڑا اقدام اٹھا لیا گیا

datetime 7  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)شہر قائد میں گزشتہ روز جو قائد تحریک کا غدار ہے وہ موت کا حقدار ہے کے بینرز کے بعد اب جو ملک کا غدار ہے وہ موت کا حق دار ہے کے بینرز آویزاں کئے گئے ہیں، گلستان جوہر میں نامعلوم افرد نے مصطفی کمال کی تصاویر اور بینرز پھاڑ دئیے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے نامعلوم افراد کی جانب سے جو ملک کا غدار ہے وہ موت کا حق دار ہے کے بینرز آویزاں کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ شہر کی مصروف ترین شاہراہ شارع فیصل کے مختلف مقامات پر حکومت پاکستان کی تلاش کے بھی بینرز لگائے گئے ہیں۔ ان بینرز پر کسی بھی جماعت کے بجائے منجانب اہلیان پاکستان اور اہلیان کراچی تحریر ہے۔

banners-2
دوسری جانب گلستان جوہر میں نامعلوم افرد نے پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال کی تصاویر اور بینرز پھاڑ دئیے ہیں ۔ مصطفی کمال کی تصاویر اور بینرز گزشتہ روز گلستان جوہر میں مختلف شاہراہوں پر لگائے گئے تھے ۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سندھ ہائی کورٹ کے اطراف دن دیہاڑے جو قائد تحریک کا غدار ہے وہ موت کا حقدار ہے کے بینرز کے ساتھ صدر ریگل چوک کے قریب ایم کیوایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹرفاروق ستار کے خلاف بھی بینرز لگائے گئے تھے تاہم پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ان بینرز کو ہٹادیا تھا۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…