منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

زبردستی ٹرانسفر پر عمران خان کے سامنے احتجاج مہنگا پڑ گیا،خاتون افسر ششدر

datetime 6  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد /پشاور (این این آئی) تین اگست کو تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی پریس کانفرنس کے دوران ہنگامہ آرائی کرنے والی خاتون ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(ڈی ای او)عذرا آفریدی کو گزشتہ روز ان کے عہدے سے معطل کردیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عذرا آفریدی کی معطلی کا نوٹی فکیشن خیبر پختونخوا ایلیمینٹری اینڈ سکینڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کیا گیا جس میں واضح کیا گیا ہے کہ ڈی ای او زنانہ عذرا آفریدی پیرنٹ ٹیچر کونسل فنڈ میں بے ضابطگیوں کی مرتکب ہوئی ہیں۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ آفیسر کی جانب سے نا صرف آفس ڈیکورم کی پامالی کی بلکہ انہوں نے عوامی مقام پر وزیرتعلیم کے احکامات کو نظر انداز کیا اور نامناسب زبان استعمال کی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ان کے دونوں اقدام غبن اور نافرمانی ، مکمل طو رپرکے پی ایفی شینسی اینڈ ڈسپلن رولز 2011کی خلاف ورزی تھے۔نوٹیفکیشن کے مطابق مقامی اخبار میں ان کی طویل غیر حاضری کا اشتہار دیا گیا تھا اور انہیں یہ بھی کہا گیا تھا کہ وہ 15روز میں ای ڈی او کے سامنے پیش ہو کر اپنی غیر حاضری کی وجہ بتائیں تاہم انہوں نے ایسا نہیں کیا۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ تمام شواہد ،دستاویزات،ریکارڈ اور انکوائری رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد اتھارٹی نے ان کی معطلی کا فیصلہ کیا ہے۔خیال رہے کہ تین اگست کو چیئرمین پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی پریس کانفرنس میں مذکورہ خاتون افسر نے ’زبردستی‘ ٹرانسفر کئے جانے پر شور مچایا تھااس کا کہنا تھا کہ وہ یہاں عمران خان کو شکایت کرنے آئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…