ہفتہ‬‮ ، 01 مارچ‬‮ 2025 

عمران خان کے الزامات پرن لیگی رہنماآپے سے باہر جمائمہ خان کے بارے میں بڑا دعویٰ کردیا

datetime 6  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان کے الزامات پرن لیگی رہنماآپے سے باہر جمائمہ خان کے بارے میں بڑا دعویٰ کردیا- پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے رہنمائوں نے کہاہے عمران خان آئے روزوزیراعظم نوازشریف پرالزامات لگاتے رہے ہیں جبکہ پانامالیکس میں وزیراعظم کانام ہی نہیں توشورکیوں مچایاجارہاہے ۔بیرسٹر ظفر اللہ نے کہاکہ عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما اپنے اثاثوں کی ڈکلیئریشن میں کہتی ہیں بنی گالہ والی پراپرٹی میرے نام نہیں جبکہ عمران خان کے نام تھی پارلیمنٹ سے باہرصحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ دانیال عزیزنے کہاکہ پاناما لیکس میں وزیراعظم نواز شریف کا نام نہیں ۔ وزیراعظم کیخلاف ریفرنس کا پاناما پیپرز سے کوئی تعلق نہیں صرف اخباری خبر پر وزیراعظم کے خلاف ریفرنس دائر کیا گیا۔ ان کا مزید کہنا تھا جمع کرائے گئے ریفرنس میں رتی برابر ثبوت نہیں تھے۔ پاسپورٹ سائز تصویر لگا دینا کہاں کا ثبوت ہے کہ کسی نے کچھ غلط کیا ہے۔۔ انہوں نے کہا پہلے 35 پنکچر کا بھی جھوٹ بولا گیا تھا جب ثبوت مانگے جاتے ہیں تو فرار ہو جاتے ہیں ۔ پورے اسلام آباد کو انہوں نے یرغمال بنایا ہوا تھا ۔اسی طرح طلال چوہدری نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ کراچی کے حالات میں بہتری کا کریڈٹ وزیراعظم کو جاتا ہے۔ حالات کی بہتری کا کریڈٹ لینے والے یاد رکھیں ان کا متحدہ کیساتھ اتحاد تھا۔ ماضی میں آپ متحدہ سے ہی اجازت لیکر کراچی میں جلسہ کرتے تھے۔ ان کا مزید کہنا تھا آپ چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے آپ کا لال پیلا ہونا بنتا ہے۔ خان صاحب ہم ریفرنس کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ مرضی کا نیتجہ نہ آئے گالی اور آ جائے تو پھر واہ واہ کرتے ہیں۔ طلال چودھری نے شیخ ریشد کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئےانہوں نے شیخ رشیدپنڈی کا سیاسی بونے کانام دیدیااورکہاکہ سیاسی بونا اپنا قد بڑھانے کیلئے نواز شریف کو چیلنج دے رہا ہے۔جبکہ ن لیگ کے رہنمااور وزیراعظم کے معاون خصوصی بیرسٹر ظفر اللہ نے کہاکہ عمران خان نے جو نیازی سروس قائم کی وہ 2015 تک ڈکلیئر نہیں کی جبکہ نیازی سروس کی پہلی درخواست 1993 میں دی گئی ۔ مشرف کی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم میں عمران نے فلیٹ ظاہر کیا اور قیمت 20 لاکھ بتائی۔ عمران نے فلیٹ کی قیمت 20 لاکھ ٹیکس چھپانے کے لیے بتائی۔ انہوں نے انکشاف کیاکہ عمران خان نے بنی گالہ کی زمین پہلے خریدی اور لندن فلیٹ بعد میں فروخت کیا گیا پیسے کہاں سے آئے۔ بیرسٹر ظفر اللہ نے کہاکہ عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما اپنے اثاثوں کی ڈکلیئریشن میں کہتی ہیں بنی گالہ والی پراپرٹی میرے نام نہیں جبکہ عمران خان کے نام تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نارمل ملک


حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…