اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ نگار نے تہلکہ خیز انکشافات کر دیئے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ نگار نے کہا کہ ایاز صادق بنیاد ی طور پر کمزور آدمی ہیں۔ دھاندلی کیس میں ایک بار ایاز صادق کا داؤ لگ گیا تھا کہ چیئرمین نادرا یاز صادق جے بیٹے علی مبین کاکلاس فیلو نکل آیا تھا اس لئے وہاں سے ان کی بچت ہو گئی تھی۔ ایاز صادق نے وہاں جو کھیل کھیلے وہ ایک لمبی کہانی ہے۔ سینئر تجزیہ نگار رؤف کلاسرا نے انکشاف کیا کہ مجھے ثبوت ملے ہیں نادرا سے کہ کس طرح انہوں نے دھاندلی کی ہے۔ رؤف کلاسرا نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ نادرا کے جس افسر نے ایاز صادق کی ملی بھگت کو بے نقاب کیاتھا اس کے والد کو اغوا کروالیا گیا تھا۔ رؤف کلاسرا نے کہا کہ اس اغوا میں ریاست کے ہی لوگ ملوث تھے۔ سینئر تجزیہ نگار نے کہا کہ یہ ایک لمبی کہانی ہے کہ اس افسر کو کیا نتائج بھگتنے پڑے تھے ، اس پر میں ایک علیحدہ پروگرام کروں گا۔ رؤف کلاسرا نے کہا کہ نوجوان کے والد کے اغوا کے بعد اس سے قسمیں لی گئیں اور اسے کہا گیا کہ تم ملک سے باہر چلے جاؤ گے تو تمہارے والد کو رہائی ملے گی۔