کوئٹہ( این این آئی )کوئٹہ سمیت بلوچستان میں دہشتگردی کا امکان سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ۔ ذرائع کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں میں دہشتگردی کا خطرہ ہے اطلاع کے مطابق 3خود کش بمبار صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں کسی بھی وقت داخل ہوسکتے ہیں اور وہ کہیں بھی حملہ کر سکتے ہیں خاص طور پرشاپنگ سینٹراور بڑے بازاروں جہاں پر عوام کا زیادہ رش ہوتا ہے کو نشانہ بنا یا جا سکتا ہے سیکورٹی فورسز نے بارڈر پر سخت نگرانی شروع کردی ہے خاص طورپر کوئٹہ شہر کے خارجی اور داخلی راستوں کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے