اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان جب شاہدرہ سے احتساب مارچ کی قیادت کرتے ہوئے فیصل چوک کی جانب روانہ ہوئے تو عمران خان فورس کے 200 جوانوں نے عمران خان کے ٹرک کو اپنے خسار میں لے لیا۔ عمران فورس کے جوانوں نے مخصوص یونیفارم پہن رکھا تھا ان 200 نوجوانوں میں انصاف یوتھ فورس انصاف سٹوڈنٹس کے کارکنان شامل تھے۔ عمران خان نے کنٹینر کے آگے اور پیچھے سکیورٹی کنٹینر لگائے گئے تھے۔ دوسری جانب پاکستان تحر یک انصاف اورعوامی تحر یک کے احتجاج کی وجہ سے سڑکوں کی بندش سے ایک خاتون اور نومولادبچے نے ایمبولینس میں ہی دم توڑدیا ‘شاہدرہ میں بچے کی فیملی کا شدید احتجا ج اور احتجاج کر نیوالوں کیخلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ شاہدرہ میں نسیم بی بی نامی خاتون اپنے بیمار بچے کو میوہسپتال لیجانے کیلئے ایمبولینس کے ذریعے شاہدرہ پہنچی مگر وہاں راستے بند ہونے کی وجہ سے بیمار بچے نے وہاں ایمبولینس میں ہی دم توڑ دریاجس پر شاہدرہ میں بچے کی فیملی نے شدید احتجا ج اور احتجاج کر نیوالوں کیخلاف نعرے بازی بھی کی اور بچے کا والد اپنے بچے کو ہاتھوں میں اٹھائے احتجاج کر نیوالوں کو بد دعائیں دیتا رہا جبکہ روالپنڈی میں عوامی تحر یک کے احتجاج کی وجہ سے ایک خاتون نے راستوں کی بندش کی وجہ سے ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی ایمبو لینس میں دم توڑ دیا۔