منگل‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2025 

ایم کیو ایم یہ ایک کام فوری کرے ورنہ اسے خمیازہ بھگتنا پڑے گا،حکومت نے

datetime 27  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کو خبردار کیا ہے کہ وہ خود کو اپنے قائد الطاف حسین سے الگ کرے ورنہ اسے خمیازہ بھگتنا پڑیگا۔وزیر اعظم کے ترجمان مصدق ملک نے نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران واضح کیا کہ ایم کیو ایم کو بطور سیاسی جماعت پاکستان میں سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت دی جائے گی تاہم اس کے لیے ایم کیو ایم کو اپنے آئین میں ترمیم کرکے تمام فیصلے پاکستان میں کرنے ہوں گے اور خود کو الطاف حسین سے الگ کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ مہاجر پاکستان کا اثاثہ ہیں اور صرف قائد متحدہ کی وجہ سے کراچی کے مہاجروں کو دیوار سے نہیں لگایا جاسکتا۔الطاف حسین کی اشتعال انگیز اور پاکستان مخالف تقریر کا معاملہ برطانوی حکومت کے سامنے اٹھانے کے حکومتی فیصلے کے حوالے سے مصدق ملک نے کہا کہ حکومت نے برطانیہ سے ناصرف حکومتی سطح پر الطاف حسین کا معاملہ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے بلکہ اس حوالے سے اسکاٹ لینڈ یارڈ کو باضابطہ درخواست بھی دی جائیگی۔انہوں نے کہاکہ برطانوی حکومت سے قائد ایم کیو ایم کی حوالگی کا مطالبہ بھی کیا جاسکتا ہے تاہم اس کیلئے ہمیں کچھ قانونی تقاضے پورے کرنے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ نفرت انگیز تقریر برطانیہ میں بڑا جرم ہے اور امید ہے کہ برطانوی حکومت قائد متحدہ کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔

موضوعات:



کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…