منگل‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2025 

دو روز میں 42،ایم کیو ایم کے آخری دن قریب آگئے

datetime 27  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) متحدہ قومی موومنٹ کے مزید 10 دفاتر مسمار کردیے گئے جس کے بعد دو روز میں مسمار ہونے والے دفاتر کی تعداد 42 ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق اشتعال انگیز تقریر کے بعد متحدہ قومی موومنٹ کے گرد گھیرا مزید تنگ کردیا گیا، شہر قائد میں سرکاری اراضی پر قائم متحدہ کے دفاتر مسمار کرنے کا سلسلہ دسرے روز بھی جاری رہا۔گزشتہ روز وزیر اعلی سندھ کے اجلاس میں ایم کیو ایم کے سرکاری اراضی پر گرانے کے فیصلے پر فوری اطلاق کیا گیا، جس کے نتیجے میں ہفتہ کو بھی شہر کے مختلف علاقوں میں ایم کیو ایم کے مزید 10 دفاتر مسمار کیے گئے۔ دوروز میں منہدم کیے جانے والے دفاتر کی تعداد 42 ہوگئی۔اطلاعات کے مطابق مسمار کیے جانے والے سیکٹر اور یونٹ آفسس غیرقانونی طور پر سرکاری اراضی پر بنائے گئے تھے جن کے خلاف وزیر اعلی کے احکامات کی روشنی میں کارروائی عمل میں لائی گئی۔دوسری جانب سرکاری دفاتر میں آویزاں قائد ایم کیو ایم کی تصاویر بھی اتار لی گئی اور شہر قائد میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے 218 دفاتر سیل کئے جا چکے ہیں۔ سندھ پولیس کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ضلع ویسٹ میں متحدہ کے 37، ایسٹ میں 35، کورنگی میں 38، ضلع وسطی میں 68، ضلع ساتھ میں 25 اور ملیر میں 15 دفاتر سیل کیے گئے ہیں۔علاوہ ازیں حیدر آباد ، میر پورخاص اور سکھر میں بھی متحدہ کے متعدد دفاتر سیل کردئیے گئے ہیں جبکہ غیرقانونی طور پر بنائے گئے زونز و یونٹس کو مہندم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

موضوعات:



کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…