کراچی(این این آئی)متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیوایم ) کے گرفتاررہنماؤں کی تفتیش ایس ایس پی ملیرراؤانوارکے سپردکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کنور نوید جمیل، قمر منصور اور شاہد پاشا 20 سے زائد مقدمات میں مطلوب ہیں۔ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق ضلع ملیر پولیس نے متحدہ قومی موومنٹ کے تین رہنماؤں کو حراست میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ کنور نوید جمیل، شاہد پاشاہ اور قمر منصور ضلع ملیر پولیس کو 20 سے زائد مقدمات میں مطلوب ہیں۔ ملزمان کے وارنٹ گرفتاری حاصل کیے جائیں گے۔ دو روز قبل تینوں رہنماؤں کو سیکیورٹی ادارے نے تحویل میں لیا تھا جبکہ ضلع ملیر پولیس تینوں رہنماؤں کو تحویل میں لے گی۔ ایم کیوایم کے نامزد مئیر وسیم اختر کو بھی چند روز قبل ضلع ملیر پولیس نے تحویل میں لیا تھا۔