انتظامیہ نے پی ٹی آئی کے سامنے ہار مان لی,اجازت دیدی گئی

24  اگست‬‮  2016

جہلم (مانیٹر نگ ڈیسک) جہلم انتظامیہ نے تحریک انصاف کی ضد کے سامنے ہار مان لی ۔ کئی گھنٹے تک کپتان کے ہیلی کاپٹر کو اترنے کی اجازت نہ دینے کے بعد معاملات طے پاگئے ۔عمران خان کا کہنا ہے وہ وزیراعظم ہیں نہ وزیراعلیٰ ، جب حمزہ شہبازشریف اور وزرا کو انتخابی مہم سے نہیں روکا گیا تو انہیں کیوں منع کیاجاتا ہے ۔ کئی گھنٹے مذاکرات کے بعد انتظامیہ نے پی ٹی آئی قیادت کی ضد مان لی اور کپتان کے ہیلی کاپٹر کو لینڈنگ کی اجازت دے دی ۔انتظامیہ نے موقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن نے کپتان کو انتخابی جلسے میں شرکت کی اجازت نہیں دی ۔ پی ٹی آئی قیادت نےاعلان کیا اگر اجازت نہ ملی تو جی ٹی روڈ اور موٹروے بند کر دیں گے ۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے جہلم میں ضمنی انتخابات کے باعث عمران خان کو جلسے میں شرکت سے روک دیا تھا ۔ الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہوئی تو کارروائی ہو گی ۔ریٹرننگ افسرخورشیدعالم نے ضابطہ اخلاق کی یاد دہانی کیلئے عمران خان کو خط لکھا تھا جس میں کہا گیا تھا انتخابی ضابطہ اخلاق کے تحت ارکان قومی و صوبائی اسمبلی شیڈول جاری ہونے کے بعد حلقے کا دورہ نہیں کر سکتے ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…