اسلام آباد (این این آئی)سابق ایم کیو ایم رہنما سلیم شہزاد نے پاکستان آنے کا اعلان کردیا۔اپنے ٹویٹرپیغام میں انہوں نے کہاکہ فاروق ستار کے اعلان کی تائید کرتے ہیں اور پاکستان سے محبت کرتے ہیں۔ فاروق ستار اور رابطہ کمیٹی کو مضبوط کرنے کیلئے پاکستان واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔سلیم شہزاد کاکہنا تھا کہ کسی کو کراچی کے حالات خراب نہیں کرنے دیں گے۔