کراچی(نیوزڈیسک)ایم کیو ایم چھوڑنے والے کی لائن لگ گئی،ایک اوراہم رکن اسمبلی نے استعفے کا اعلان کردیا،ایم کیو ایم کی رکن سندھ اسمبلی ارم فاروقی نے ایم کیو ایم سے استعفے کا اعلان کردیا،ارم عظیم فاروقی نے ایم کیو ایم کے قائدکی پاکستان کے خلاف تقریر کے بعدایم کیو ایم کی بنیادی رکنیت سمیت اسمبلی کی رکنیت سے بھی استعفے اعلان کردیا ہے انہوں نے پاکستان مخالف گفتگو کرنے پر الطاف حسین کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ میرا سرشرم سے جھک گیا ہے اور میں اب مزید اس پارٹی کے ساتھ نہیں چل سکتی۔