بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

اگر یہ کام نہ ہوا تو ہم پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ مکمل نہیں ہونے دینگے‘ بڑی آواز بلند ہو گئی

datetime 22  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں پختونوں کے ساتھ امتیازی سلوک برداشت نہیں کی جائے گی،یہ پختونوں کی بقا کا مسئلہ ہے، پاکستان بننے سے لیکر آج تک پختونوں کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے،اب صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے ،اب وقت آگیا ہے کہ پختون متحد ہوکر اپنا حق مانگیں،اگر اب پختون چپ رہیں تو صدیوں تک یہ قوم پسماندہ رہے گا۔ایسا لگ رہاہے کہ یہ منصوبہ چا ئینہ پاکستان اکا نومک کاریڈور نہیں بلکہ چا ئینہ پنجاب ستان اقتصادی کاریڈور ہے اور جب تک پختون اور بلوچ بیلٹ کو ان کا حق نہیں ملتا ہمارا احتجاج جاری رہے گا ، صو بائی حکومت نے اگر صو بے کے مفادات پر سمجھو تہ کر تے ہو ئے تھا کوٹ سے حویلیاں تک زمین پر سیکشن فور لگا یا تو وزیر اعلی ہاؤس کا گھیراؤ کریں گے ۔ ان خیالا ت کا اظہار دند ئی میں منعقدہ کاروڈورفرنٹ جر گہ سے خطاب کر تے ہو ئے مقررین نے کیا، جر گہ کا انعقاد عوامی ورکرز پارٹی نے کیا تھا ۔
جر گہ سے عوامی ورکرزپارٹی کے مرکزی صدر فا نوس گجر ، عوامی نیشنل پارٹی ولی کے رہنماء فرید طوفان ، شکیل انجم، مولا نا راحت حسین، فقیر محمد خان ، شہاب خٹک اور دیگر بھی خطاب کیا ، ڈاکٹر سید عالم محسود ،حاجی سدیدالرحمن نے کہا کہ سی پیک کے اصلی روٹ کو تبدیل کر دیا گیا ہے نہ گیس، نہ بجلی اور نہ ایل این جی میں خیبر پختونخوا خواہ کو حصہ دیا جا رہا ہے اور عوام کو مشر قی ، مغر بی ، اور مرکزی روٹ کے چکر میں ڈالا گیا ہے ، نوازشریف پنجاب کے وزیر اعظم ہیں انہوں نے سوات ، بنوں اور ڈیرہ اسما عیل خان میں جو اعلانات کئے بجٹ میں اس کیلئے ایک رو پیہ نہیں رکھا گیا ہے ، پاکستان کو پنجا بستان بنا جا رہا ہے ، کاریڈور میں خیبر پختونخوا کو حصہ نہ دینا اس بات کی دلیل ہے کہ حکومت اس خطے سے دہشت گر دی کے خا تمے کی خواہاں نہیں۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے بجلی منصوبوں کے تمام ٹھیکے ساتھی سر ما یہ کاروں کو دئیے ہیں وہ خیبر پختونخوا کو روشن دیکھنا نہیں چا ہتے ، سی پیک ہماری قسمت کی تبدیلی کا منصو بہ ہے ہم اس کے خلاف نہیں لیکن پختونوں کے ساتھ زیادتی برداشت نہیں کریں گے اور اپنے حق کیلئے اخری حد تک جا ئیں گے اب ہم اپنی قسمت کی لکیر خود کھنچیں گے، جر گہ سے خطاب کر تے ہو ئے فا نوس گو جر نے کہا کہ کارویڈور کیلئے زمین دینے والے متاثرین کو مقامی ریٹس کی بجا ئے اسلام آباد کے ریٹس پر معاوضے دئیے جا ئیں کیو نکہ یہ منصو بہ مقامی نہیں دو حکومتوں کا منصو بہ ہے، انہوں نے کہا کہ ملاکنڈو ڈویژن کو اور صو بہ خیبر پختونخوا کو محروم رکھنے کے نتا ئج بھیانک ہو سکتے ہیں اور ہم اپنے حق کیلئے ہر سطح پر احتجاج کریں گے اور اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو ہم اکنامک کوریڈور کا یہ منصوبہ مکمل نہیں ہونے دیں گے۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…