جمعرات‬‮ ، 13 جون‬‮ 2024 

سانحہ 12 مئی۔۔قتل عام کرنے والے ایم کیو ایم کارکن کے اعترافی وڈیو بیان نے تہلکہ مچا دیا

datetime 22  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سانحہ 12 مئی کے مرکزی مجرم اور ایم کیو ایم کارکن کاشف قدیر کے اعترافی وڈیو بیان نے تہلکہ مچا دیا۔ کاشف قادر کے وڈیو بیان کے مطابق اس نے اعلیٰ قیادت کے حکم پر بلوچ کالونی اور ایف ٹی سی پل پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ کاشف قادر نے جاری وڈیو بیان میں کہا کہ میں نے 2012 ء میں طاہر پلازہ میں وکلاء کو قتل کیا۔ وکلاء کے قتل کا ٹاسک ندیم نصرت نے فاروق سلیم اور وسیم اختر کو دیا۔ کاشف قدیر نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ میں نے حماد صدیقی کے کہنے پرسنی تحریک کے 6 کارکنان کو بھی قتل کیا ہے۔
کاشف قدیر کے مطابق انہیں گیارہ مئی کی رات الطاف حسین نے دو مختلف سیکٹروں میں بلایا اور ہم سے فون پر بات کی۔ الطاف حسین نے ہمیں کہاکہ چیف جسٹس جو کراچی آ رہے ہیں ان کیلئے وکیل ریلیاں نکالیں گے، تم نے یہ ریلیاں نہیں نکلنے دینی۔ کاشف قدیر نے کہا کہ ہمیں الطاف حسین نے وکلاء کی ریلیوں کو کسی بھی حال میں روکنے کا ٹارگٹ دیا تھا۔ الطاف حسین کی ہدایات پر ہم نے دو ٹیمیں بنائیں اور ایک ٹیم بلوچ کالونی پل پر گئی اور دوسری ٹیم ایف ٹی سی پل پر گئی۔ ہمارے پاس ہر قسم کا چھوٹا اور بڑا سلحہ تھا جس میں پسٹل، رپیٹرو غیرہ شامل تھے۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…